24 سالہ علی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،مومن پورہ میں شہری کو کرنٹ لگ گیا، نشئی کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیامتوفی کی شناخت 24 سالہ علی رضا ولد منشا کے نام سے ہوئی، باغبان پورہ کے علاقہ مومن پورہ میں 24 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیامتوفی کی شناخت 24 سالہ عمر کے نام سے ہوئی،شمالی چھاؤنی میں صدر گول چکر کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا35 سالہ شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت نہ ہو سکی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس اور دیگر اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں