8 سٹے باز میچ پر آن لائن جوا، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آن لائن میچ پر جواء کروانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم گریٹر اقبال پارک کے باہر کھڑا ہو کر اپنے موبائل فون کے ذریعے سٹے بازی کروا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیاگرفتار ملزم کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقد رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔