لاہور (کرائم رپورٹر) لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوبرجی پارک کے قریب گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیلنے والے 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیل رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والے 2 لیپ ٹاپ، 4 موبائل فون، ایک ایل سی ڈی، 4 پی ٹی سی ایل فون اور دا ئو پر لگی 41 ہزار روپے سے زائد رقم بر آمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان میں عاطف، محمد صاحب، امام بخش، افضال، منظور اور یونس شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔