لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے آن لائن ایپ بیٹ پرو کے ذریعے میچ پر جوا کھیلنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چوبرجی کوارٹرز میں کارروائی کی گئی، جہاں ملزمان کوارٹرز کے باہر بیٹھ کر آن لائن ایپ کے ذریعے میچ پر جوا کھیل رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سلطان اور امجد کے نام سے ہوئی ہیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، پانچ موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ جوئے کی لعنت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔