تاش پر جوا کھیلتے 8 سٹے باز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کے دوران تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 8 سٹے باز گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تاش پر جوا کھیلتے ہوئے کاشف، جابر، اسلم ، مبشر، مجتبٰی، ظہیر، خالد اور ہارون کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دا ئو پر لگی نقد رقم اور تاش کے پتے بر آمد کر کے قمار بازی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔