تاش پر سٹے بازی ، 8ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر سٹے بازی کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر سٹے بازی کرنے والے 8 ملزمان فرید، زمان، نواز شریف،عمران، نعیم سمیت دیگر کو گرفتار کرلیاملزمان سٹے بازی اور سنگین مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کو پناہ دیتے تھیملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم ،موبائل اور تاش کے پتے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئیایس پی سٹی قاضی علی رضا نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بالا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔