رائیونڈ: 4 قمار باز تاش پر جوا کھیلتے ہوئے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) 4 قمار باز تاش پر جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان کے مطابق چوکی رائیونڈ سٹی بائی پاس پولیس نے تاش پر سٹے بازی کرتے موقع سے 4قمار بازوں سراج، کاشف،جاوید اور خالد کو گرفتار کر کے 76 ہزار سے زائد نقدی،موبائل فون ، تاش کے پتے اور ریکارڈ ڈائری برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔