تاش پر سٹے بازی کرنے والے 3ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاش پر سٹے بازی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او لاری اڈہ کی نگرانی میں کی گئی، جس کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 15 ہزار روپے سے زائد نقد رقم، تاش کے پتے اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد، عبدالغفار اور علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے سٹے بازی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور ممکنہ طور پر اس سرگرمی میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ قمار بازی اور سٹے بازی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں غیر قانونی جوئے اور سٹے کے خاتمے کے لیے پولیس کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔