رائیونڈ میں عبدالجبار ،ساندہ میں تنویر اور لاری اڈا میں یاسین کولوٹاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، موبائل فونزاور اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے،بتایاگیاہے کہ رائیونڈ میں عبدالجبار سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبا ئل فون،ساندہ میں تنویر سے 3 لاکھ 80ہزار اور موبائل فون،لوئرمال میں قدیر سے3لاکھ 20ہزار اور موبائل ،لاری اڈا میں یاسین سے 2لاکھ70ہزارروپیاور موبائل فون،گرین ٹا ئون میں واصف سے2لاکھ 60ہزاراور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،مصری شاہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹا ئون، نولکھا اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔