وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، موبائل، گاڑیوں سے محروم

ہڈیارہ کا غفار، گارڈن ٹائون کاتوصیف،لاری اڈا سے رزاق لٹنے والوں میں شامل 
داتا دربار ، سندر سے گاڑیاں، مزنگ، کاہنہ ، شمالی چھائونی سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کردئیے گئے۔ڈاکوئوں نے ہڈیارہ میں غفار سے1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں توصیف سے 1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں رزاق سے1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس بی میں ریاض سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں محسن سے1لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔داتا دربار اور سندر سے چور گاڑیاں جبکہ مزنگ، کاہنہ اور شمالی چھائونی سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے۔