چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتیں ، شہری مال و زر سے محروم

 ڈاکوئوں نے غضنفر سے 1 لاکھ 35 ہزار ،بابر سے سوا لاکھ روپے لوٹ لئے
 لٹن روڈ ،ملت پارک ، بادامی باغ اور جوہرٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز سمیت دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے مصطفی آٓباد میں غضنفر سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل،قلعہ گجر سنگھ میں بابر سے سوا لاکھ روپے اور موبائل ، فیصل ٹائون میں فہیم سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،غازی آٓباد میں عاکف سے 1لاکھ 10ہزار روپے، ستوکتلہ میں اجمل سے 30 ہزار روپے اور موبائل ،چوہنگ میں ریحان سے 25 ہزار اور موبائل ، شاہدرہ میں عمران سے 15 ہزار روپے اور موبائل ،گلشن اقبال سے ارسلان 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ادھر نامعلوم افراد نے غالب مارکیٹ سے انعام ، لٹن روڈ سے زاہد ، ملت پارک سے جواد ، بادامی باغ سے کاشف اور جوہرٹائون سے مشتاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔