ڈاکوئوں نے مظہر،سلمان، فرزند، توقیر اور سکندر سے 8لاکھ 20ہزار نقدی لوٹی
غازی آباد ، انارکلی گاڑیاں، جوہر ٹائون، گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چور، ڈاکو سرگرم، متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے باغبانپورہ میں مظہر سے1لاکھ 80ہزار روپے اور موبآ ئل فون، لوہاری گیٹ میں سلمان سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں فرزند سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں توقیر سے 1لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں سکندر سے1 لاکھ 50ہزار روپے ، موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ادھر چوروں نے غازی آباد اور انارکلی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹائون، گلشن راوی اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔