شادباغ رضا، ہڈیارہ صدیق،نواب ٹائون طاہر، گجرپورہ فرقان، لوئرمال میں حماد لٹ گیا
مصطفی آباد ،انارکلی سے گاڑیاں ، ساندہ ،چوہنگ، نصیرآباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم کردیا، 3 موٹرسائیکلیں اور دو گاڑیاں بھی چوری کرلی گئیں۔ شادباغ میں رضا سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،ہڈیارہ میں صدیق سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں طاہر سے 1 لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں فرقان سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں حماد سے1 لاکھ 15ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصطفی آباد اور انارکلی سے گاڑیاں جبکہ ساندہ ،چوہنگ اور نصیرآباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔