متعددوارداتیں،لاکھوں روپے لوٹ لئے

شاہدرہ،ہنجروال ،گوالمنڈی،ریس کورس ،مسلم ٹائون ،شادباغ میں ڈاکے،دومقامات پر گاڑیاں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاہدرہ ٹائون میں عبدالخالق سے 1لاکھ 95ہزار وموبائل ،ہنجروال میں منصور سے 1لاکھ 80 ہزار و موبائل ،گوالمنڈی میں خاقان سے 1 لاکھ 65ہزارو موبائل ،ریس کورس میں شکیل سے1 لاکھ60 ہزار وموبائل ، مسلم ٹائون میں ناصر سے 1 لاکھ 50 ہزاروموبائل ،شادباغ میں قاسم سے 1 لاکھ45 ہزار،موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شفیق آباد ، ڈیفنس سے گاڑیاں ،سندر ،شادمان اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔