سبی، ایبٹ آباد ،نوشہرہ میں افغانستان کے ڈرون حملے ناکام ،رات گئے پاک فضائیہ کی طالبان ٹھکانوں پر پھر بمباری

پاکستان کے حملے جاری، طالبان ٹھکانے تباہ
 آپریشن غضب للحق،افغان رجیم کے 274 اہلکار اور خوارج ہلاک،  400 زخمی، پاکستان کے ،12 سپوت شہید ،فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں،افغانستان کی 73 چوکیاں،115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ،دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے :ڈی جی آئی ایس پی آر
 راولپنڈی ( ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کے دوران افغانستان میں طالبان ٹھکانے تہس نہس کردئیے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا غضب للحق میں 274خوارج ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ،18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں،12 سپوت شہید ، 27 زخمی ہوئے،سبی، ایبٹ آباد ،نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام بنادئیے گئے،افواج پاکستان نیایک بارپھر ثابت کیا کہ وہ دفاع وطن کے لیے ہر دم تیارہیں۔پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا، انہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں، 73 پوسٹیں تباہ، 18 پر قبضہ کر لیا گیا، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔اْنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نیایک بارپھر ثابت کیا کہ دفاع وطن کے لیے ہر دم تیارہیں، پاک فوج کے 27 جوان زخمی اور ایک لاپتا ہے، دہشتگردوں اور اْن کے سہولت کاروں کو ویسا ہی جواب دیا جس کے وہ مستحق تھے، افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی جگہ پردہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو دہشت گردوں اوران کیتحفظ کرنے والوں کی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں یا پھر پاکستان کو منتخب کریں، ہماری چوائس کلیئر ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سبی، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کہیں دہشت گردی ہوئی تو دہشت گردوں کیلئے جائے پناہ نہیں بچے گی، دہشت گردوں کا تحفظ کرنے والوں کیلئے بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، معرکہ حق کی طرح آپریشن غضب للحق میں بھی قوم سیسہ پلائی دیواربنی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ دوران پریس کانفرنس دشمن کیٹھکانوں کو نشانہ بنانیکی ویڈیوزدکھائی گئیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سیخواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور کرانے والے کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارا مؤثر جواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے، قوم کو اپنے نڈراور جانباز جوانوں پر فخر ہے، تمام سیاسی جماعتیں بھی دہشت گردی سے متعلق کلیئرہیں، نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کربنایا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان میں رتی بھر اختلاف نہیں۔ آپریشن غضب للحق مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کیجوان بہادری سے فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، قوم خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ کرتی ہے۔