نوشہرہ، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

نوشہرہ (آئی این پی)پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈیمی رسالپور کا تربیتی K8 جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر دوران پرواز کھیتوں میں گر کر تباہ، جہاز میں سوار پائلٹ شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈیمی رسالپور میں ایک تربیتی جہاز K8 معمول کے مطابق اڑان بھر کر نچلی پرواز کررہا تھا کہ اس دوران جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر رسالپور آرمی گیٹ نمبر کے قریب کھیتوں میں گر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ سکواڈرن لیڈر احمد میاں موقع پر شہید ہوگیا۔جہاز کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اعلی عسکری حکام موقع پر پہنچ گئے