ایبٹ آباد، صوابی ‘ نوشہرہ میں فتنہ الخوارج کے ڈرون حملوں کی کوششیں ناکام ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی

پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹم نے فتنہ الخوارج کے تمام ڈرونز کو  فضا میں ہی مار گرایا، صوابی میں  چھوٹا ڈرون  گرنے سے  بچی زخمی  
یہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان حکومت اور پاکستان میں دہشت گردی کے براہِ راست تعلق کو بے نقاب کرتے ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات 
اسلام آباد،  پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں افغان طالبان کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے فتنہ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا  ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ان علاقوں میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش کی، تاہم پاکستان کے جدید اینٹی ڈرون ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر کے گرا دیا۔ ان واقعات میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز لانچ کرنے کی کوشش کی۔انھوں نے بتایا کہ اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انھوں نے مزید لکھا کہ یہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان حکومت اور پاکستان میں دہشت گردی کے براہِ راست تعلق کو بے نقاب کرتے ہیں۔ان ڈرون حملوں میں سے ایک کا نشانہ بننے والے خیبر پختوا کے علاقے صوابی میں ایسی اطلاعات ہیں کہ ایک چھوٹا ڈرون گرا ہے۔حکام کے مطابق یہ ڈرون ایک سکول کے قریب گرا ہے جس سے ایک بچی زخمی ہوئی ہے