پاک فوج نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں دہشتگرد پاکستان میں دراندازی اور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے:سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ اور ہنگو اضلاع میں دہشتگردوں کے گروہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا‘ اس کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ9دہشت گرد مارے گئے‘گولہ بارود برآمد
اسلام آباد (آن لائن‘آئی این پی) پاکستان نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں دہشتگرد پاکستان میں دراندازی اور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سیکیورتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 20 اور 21 ستمبر کی درمیانی شب افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے شناخت شدہ ٹھکانوں کے خلاف محدود اور ہدفی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانا، سرحد پار دراندازی روکنا اور پاکستان میں ممکنہ حملوں کا سدباب کرنا تھا‘دریں اثناء خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 37 دہشت گرد مارے گئے۔خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے تناظر میں سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں، جس میں دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک کردیا جب کہ افغانستان سرحدی علاقے میں 3 دہشتگرد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ اور ہنگو اضلاع میں دہشتگردوں کے ایک گروہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ گرانڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران مثر اور درست انگیجمنٹ کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہوگئے