چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی 8ویں پوزیشن، لاکھوں ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی 8ویں پوزیشن، لاکھوں ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان

پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں دو مسلسل شکستوں کے بعد ایونٹ سے اخراج کے ساتھ اس کا سفر ختم ہوگیا ہے۔

 اس کے نتیجے میں پاکستان ٹیم کی رینکنگ آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، جس پر اب سوال اٹھ رہا ہے کہ پاکستان کو ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد کتنی انعامی رقم ملے گی۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ علاوہ ازیں، تمام ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر بھی دیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

گروپ مرحلے میں ہر میچ میں کامیابی پر 34 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔ ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی ٹیموں کو انعامی رقم کی تقسیم کے مطابق، پاکستان کی طرح آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے، علاوہ ازیں میچ فیس کے طور پر ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر بھی دیے جائیں گے۔