آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

انعامی رقم کی تفصیلات:
چیمپئن ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) دیے جائیں گے۔
رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ روپے) ملیں گے۔
سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ روپے) دیے جائیں گے۔
اضافی انعامی رقم
2017 کے مقابلے میں سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو 53 فیصد زیادہ انعامی رقم ملے گی۔
ہر گروپ میچ جیتنے والی ٹیم کو 34,000 ڈالر دیے جائیں گے۔
پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3,50,000 ڈالر دیے جائیں گے۔
ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 1,40,000 ڈالر ملیں گے۔
تمام 8 ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 1,25,000 ڈالر کی ضمانت بھی دی جائے گی۔

یہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، جس میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی، اور پاکستان 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔