فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

 فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

فیفا کے اعلان کے مطابق، 2026ء کے فٹ بال ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز (18 ارب پاکستانی روپے) کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

یہ رقم ورلڈ کپ 2022ء کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس میں 44 کروڑ ڈالرز تقسیم کیے گئے تھے۔اعلامیے کے مطابق، فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے، جو پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں 80 لاکھ ڈالرز زیادہ ہے۔ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ، تیسرے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ، اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

پانچویں سے آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 1 کروڑ 90 لاکھ، نواں سے سولہویں پوزیشن والی ٹیموں کو 1 کروڑ 50 لاکھ، اور سترہ سے بائیس ویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، تئیس سے چالیس ویں پوزیشن والی ٹیموں کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔ یہ میلہ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔