محمدا سلم بیٹے معظم خورشید کے ہمراہ اڈاگیمبر پرہوٹل کے باہر کھڑا تھا حادثہ ہو گیا، ڈرائیور سمیت 2 ملزم فرار
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)تیز رفتار ٹرالرنے سڑک کنارے باپ بیٹے کو روند ڈالا 18سالہ بیٹاجاں بحق باپ شدید زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق حساس ادارے کا ملازم محمدا سلم اپنے18سالہ بیٹے معظم خورشید کے ہمراہ اڈہ گیمبر پرہوٹل کے باہر کھڑا تھاکہ تیزرفتار ٹرالر نے انہیں روند ڈالا جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ اوکاڑہ کینٹ منتقل کیاگیا جہاں معظم خورشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور سمیت 2ملزم ٹرالر سمیت فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے محمدا سلم کی رپورٹ پر2نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔