بیٹا حوالات میں بند ،باپ کی رحمدلی نے بیٹاچھڑوانے پرمجبورکردیا،باپ کے پاؤں میں گرگیا،معافی مانگی

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)بوڑھے باپ پر بیٹے کاتشدد پولیس نے بیٹے کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا، بیٹاشرمندہ ہوکرباپ کے پاؤں میں گرگیا،کنگن پورمیں 85سالہ بوڑھے باپ کوبیٹے قدرت اللہ نے تشدد کانشانہ بنادیا ،جس پر پولیس نے بیٹے کوحوالات میں بندکردیا ،باپ کی رحمدلی نے بیٹاچھڑوانے پرمجبورکردیا، پولیس جب بیٹے کو حوالات سے نکال کرلائی تو بیٹا باپ کے پاؤں میں گرگیا اور معافی مانگنے لگا جس پرباپ نے معاف کردیا اورباپ بیٹا گھرروانہ ہوگئے۔