گڑھی شاہو: ہجویری ملک شاپ میں ڈکیٹی ، ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے  2 دن قبل ہجویری ملک شاپ گڑھی شاہو میں ڈکیٹی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور جھپٹا کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ریاست اور اس کے  ساتھی بلال اور رفاقت شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور  گولیاں اور نقدی رقم برآمد کر لی ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انویسٹیگیشن کر دیا گیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو دلاور احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہیں عوام الناس کی جان و مال کے سوداگر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں