گڑھی شاہو بازار، سر عام اسلحہ کی نمائش، 2 ملزمان کوگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز کی زیرنگرانی شو آف ویپن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری یے گڑھی شاہو پولیس نے سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم ابرار شاہ اور طیب خلیل کو سر عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے گڑھی شاہو بازار کے قریب سے گرفتار کیادونوں ملزموں کے قبضہ سے 2 عدد30 بور پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گی دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا حکومتی احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی