لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے گڑھی شاہو اور لٹن روڈ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابقدوران چیکنگ اور خْفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیاملزم خالد کے قبضہ سے 540 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم ندیم سے 620 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ملزم مجتبیٰ سے 350 گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے پولیس ٹیمز کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے