ساگر مسیح اورمظہر اقبال سے تین موٹرسائیکل ،نقدی واسلحہ برآمد،مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرسے 3 موٹرسائیکل نقدی رقم اور غیر قانونی 2 پسٹل برآمد کر لئے۔ ملزمان گڑھی شاہو سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ ر رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے، ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے ۔گرفتار ملزمان میں ساگر مسیح اور ساتھی مظہر اقبال شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔