پٹرولنگ ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزمعمیر منیر کو قابو کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گڑھی شاہو پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت احاطہ شنکر داس گڑھی شاہو کے قریب کی گئی۔ ملزم کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزم عمیر منیر کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔