لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری ورکرز سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ کو آشیانہ روڈ کے قریب روہی نالے سے گرفتار کیا گیاملزمان فیکٹریوں کی چھٹی کے وقت مختلف شاہراہوں پر ورکرز کی ریکی کرتے تھے موقع پاکر ورکرز سے وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے تھے ملزمان پہلے مختلف گلی محلوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھیچوری شدہ موٹر سائیکل پر واردات کرتے پھر موٹر سائیکل مختلف پوائنٹس پر چھوڑ کرفرار ہو جاتے تھیملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل مختلف اقسام کے 17 موبائلز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ملزمان ہنی، مظفر کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو روکنا اولین ترجیح یے،