چورگینگ کے 2ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک چور گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال محسن رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک چور گینگ کے 2 ملزمان عامر اور انیس کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کر لیے گئے،اسکے علاوہ ملزمان سے چوری کی وارداتوں میں استعمال کرنے والے پیچ کس،پلاس،کٹر اورماسٹر کی بھی برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان لوگوں کی عدم موجودگی میں گھروں سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔