لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرکے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرکے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے 2ملزمان دانش اور عظیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کو خیابان آمین ریلوے لائنز کے قریب سے حراست میں لیا گیا،ملزمان سرعام ہوائی فائرنگ و اسلحہ نمائش کر رہے تھے، پٹرولنگ پولیس نے فائرنگ کی آواز پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان دانش ، عظیم سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ و اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے،