اسلام آباد: فیصل مسجد کے احاطے میں شہری نے خودکشی کرلی

راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار لی:پولیس
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار خود کشی کی۔ اسلام آباد پولیس  نے کہا کہ لاش اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ متوفی کے پاس پڑا پستول بھی برآمد ہوا۔