ڈاکو،چورسرگرم،10مقامات پر لوٹ مار

ستوکتلہ ، باغبانپورہ،گڑھی شاہو ، شاہدرہ ،اکبری گیٹ میں لاکھوں کے ڈاکے،دومقامات پر گاڑیاں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوستوکتلہ میں اویس سے 1لاکھ 20ہزار و موبائل ،باغبانپورہ میں وجاہت سے 1لاکھ 20ہزار ،موبائل ،گڑھی شاہو میں وسیم سے1 لاکھ 15 ہزار وموبائل ،شاہدرہ میں عبدالغنی سے 1لاکھ 10 ہزاروموبائل ، اکبری گیٹ میں شاہ زیب سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرارہو گئے۔فیکٹری ایریا ،سول لائنز سے گاڑیاں ،شمالی چھائونی ،شادباغ اور لوہاری سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔