ائیر پورٹ کے اطراف 10مقامات خطرناک قرار

 سکیورٹی مزید سخت کرنے کا ،فیصلہ انٹرنیشنل لیول کے انتظامات ہوں گے
 لاہور(کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،غیر ملکیوں کی آمد کے حوالے سے انٹرنیشنل لیول کے سکیورٹی انتظامات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں ، اے ایس ایف اور سی ٹی ڈی نے سروے مکمل کیا ہے ، سروے میں ایئرپورٹ کے گردو نواح میں 10مقامات کو خطرناک قرار دیا گیا۔خطرناک پوائنٹس پر سکیورٹی کے سخت اقدامات مکمل کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں،انتظامات کے لیے لاہور پولیس ، انتظامیہ ، ایس پی یو اورسی ٹی ڈی افسران ٹیم میں شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے کر سکیورٹی کو مزید بڑھایا جا رہا ہے ایئرپورٹ پرغیر ملکی مہمانوں کے تناظر میں سکیورٹی کوفول پروف بنایا جا رہا ہے۔