شاہدرہ میں نصیر سے ڈاکو 1لاکھ 60ہزار ،زیورات ودیگر سامان لے اڑے،دومقامات پر گاڑیاں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شاہدرہ میں نصیر سے 1لاکھ 60ہزار ،زیورات ودیگر سامان،رائے ونڈ میں افتخار سے1لاکھ 50 ہزار و موبائل ،گڑھی شاہو میں نصراللہ سے 1 لاکھ 45ہزارو موبائل ،کاہنہ میں عابد سے1 لاکھ 40ہزار وموبائل ،ٹبی سٹی میں اختر سے 1 لاکھ 35ہزار ،موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ ، مغلپورہ سے گاڑیاں،ماڈل ٹائون ،ملت پارک اور مناواں سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔