ڈاکو وں کے اندھا دھند لوٹ مار

 شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس تماشائی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی میں عدیل سے 1 لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری میں مرتضی سے  1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں خاور سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں احسن سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں غلام عباس سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،جوہرٹاون میں یحییٰ سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شالیمار اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال سبزہ زار اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔