فواد چوہدری کی پی ٹی آئی قیادت پر پھر تنقید، ’حالات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا‘

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی قیادت پر پھر تنقید، ’حالات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا‘

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی گرینڈ الائنس بنانے میں ناکام رہی ہے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا:

حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے وزیروں کی فوج کھڑی کر رہی ہے، جبکہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہو رہی ہیں۔ملک میں سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، اور اپوزیشن کی نااہلی کے باعث عوام پس رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ "ریلیز عمران خان موومنٹ" شروع کی جا رہی ہے اور اگر عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو خود ایکشن لیں گے۔انتقام کے کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ عمران خان کی رہائی صرف ایک مضبوط تحریک سے ممکن ہو سکتی ہے۔فواد چوہدری کے ان بیانات پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی اندرونی پالیسی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔