پنجاب میں مفت سفر پروگرام، 4 کروڑ مسافروں نے فائدہ اٹھایا

پنجاب میں مفت سفر پروگرام، 4 کروڑ مسافروں نے فائدہ اٹھایا

مریم نواز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شروع کی گئی مفت سفری سہولت سے ایک ماہ کے دوران تقریباً 4 کروڑ شہری مستفید ہوئے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ رائڈرشپ کے شعبے میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، اور ایک ماہ کے دوران میٹرو بس سروسز، اورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں کے ذریعے لاکھوں مسافروں نے بلا تعطل مفت سفری سہولت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت ہر طبقے کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی اور مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی۔ بلال اکبر خان کے مطابق حکومت نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات دینے کے لیے مربوط نظام کے تحت اقدامات کیے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے اس کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔