ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے شوہر فواد چوہدری کی سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ساتھ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ وہ دیکھ رہی ہیں کہ مذاکرات میں کیا ہوتا ہے اور یہ کہ آیا جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی صورتحال اس وقت بہت پیچیدہ ہے، اس لیے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔حبا چوہدری نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی سیاست بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہے، اور وہ جو حکم دیں گے، وہ ویسا ہی عمل کریں گے۔