لاہور(آئی این پی )پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد سرگودھا پولیس نے محنت کش کے 6 سالہ گونگے بہرے بچے کو 24 گھنٹے میں بازیاب کروانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔26 فروری 2025 کو پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے سرگودھا کے نواحی علاقے میں غریب محنت کش کے 6 سالہ گونگے بہرے بچے کو اغوا کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا