لبرٹی مارکیٹ میں شاپنگ کے دوران خاتون سے بیگ نا معلوم جگہ پر گم گیا تھا
لاہور( کرائم رپورٹر)امریکہ پلٹ خاتون کا گمشدہ بیگ سامان سمیت گلبرگ پولیس نے 1 گھنٹے میں برآمد کر لیا ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس کو بیگ گم ہونے کے متعلق 15 کال موصول ہوئی، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کر کے نقدی، موبائلز اور بیگ امریکہ پلٹ خاتون کے سپرد کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون امریکہ سے گلبرگ رشتے داروں کے ہاں آئی ہوئی تھا گزشتہ روز لبرٹی مارکیٹ میں شاپنگ کے دوران خاتون سے بیگ نا معلوم جگہ پر گم گیا تھا