پراسیکیوٹرجنرل کاخاتون کے بچی سمیت اغوا کا نوٹس

لاہور (کرائم  رپورٹر)پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے شیراکوٹ میں 24 سالہ شادی شدہ خاتون کے اڑھائی سالہ بچی سمیت اغوا کا نوٹس لے لیا۔تفتیشی افسر نے پراسیکیوٹرجنرل کو مقدمہ کی تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔پراسیکیوٹرجنرل نے ملاحظہ ریکارڈ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد از جلد قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔