فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے، جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اغوا ہونے والے بچے شہباز اکرم کو صرف ایک گھنٹے کے اندر بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔ اس کامیاب کارروائی پر فیصل آباد پولیس نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ذرائع کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ عمار وینس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری مقدمہ درج کیا اور جدید ٹیکنیکل ذرائع اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کی تیز رفتار اور منظم کارروائی کے نتیجے میں مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا