موبائل شاپ پر7لاکھ کاڈاکہ،2موٹرسائیکلیں چھین لیں

7شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، موبائل لوٹ لیے،پولیس مصروف کارروائی
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ڈکیتی اوررہزنی کی وارداتوں میں ٹھیکری والا کے قریب 2ڈاکوئوں نے راہگیر سے 15ہزار نقدی اورموٹرسائیکل چھین لی،سوئی گیس روڈ پر موبائل شاپ میں گھس کر 2ڈاکو 6لاکھ نقدی لوٹنیکے بعد گاہکوں جاوید،رحمت وغیرہ سے95ہزار نقدی چھین کرفرار ہوگئے،ڈوگر چوک کے قریب 2ڈاکوئوں نے شاہزیب سے 25ہزار نقدی، موبائل فون،میاں کالونی میں 2ڈاکوئوں نے خادم سے 5ہزار نقدی موبائل فون،بیگم کوٹ کے قریب2 ڈاکوئوں نے مدثر سے50ہزار نقدی، 2موبائل فونز، ڈوگر چوک کے قریب شہری غلام قمر سے 2 ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر9ہزار نقدی ،2موبائل فونز،فیض پور کے قریب 2ڈاکوئوں نے سلمان سے 25ہزار نقدی ،موٹرسائیکل ،2موبائل فونز،ونڈالہ روڈ پر2 ڈاکوئوں نے حسن سے 25ہزار نقدی اورموبائل فونز چھین لیے،پولیس مصروف کارروائی ہے۔