نندکاتکیہ میں ڈاکوگھرسے2لاکھ نقدی،2تولیزیورات،سامان لوٹ کرفرار
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ نند کا تکیہ میں حافظ عبدالعزیز کے گھر میں ڈاکو ئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 2لاکھ نقدی،40سوٹ، 2تولیطلائی زیورات ، بیڈ شیٹس وغیرہ ، اٹھیل پور کے قریب ڈاکو ئوں نے عبدالرشید سے 1لاکھ 14ہزار نقدی ، موبائل فون ، قبرستان کانی والا صدر کے نزدیک ڈاکو ئوں نے سجاد سلیم سے 2لاکھ 25ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل،کوٹ رادھاکشن کے نزدیک ڈاکو ئوں نے عرفان علی سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ چوری کی وارداتوں میں مختلف مقامات سے 11افراد حاجی محمداکرم ، محمدنعیم ،محمداجمل منظور ، رفاقت علی ،محمداشفاق ،منورحسین ،مبشرشریف ،محمدفیاض،محمدافتخار ،محمدجنید اکبر اورشریف مسیح کی موٹرسائیکلیں ، کوٹ رادھاکشن سے فہدمحمود کی کار چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔