چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ بنگلہ اوکانوالہ اور تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں بیوپاری اور میاں بیوی سے مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور لاکھوں روپے کے زیورات چھین کر فرارہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 112 بارہ ایل میں مسلح ڈاکو ئوں نے بیو پاری جاوید کے گھر داخل ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار روپے نقدی اور 33 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے جبکہ چک نمبر 67 بارہ ایل میں حق نواز اور اس کی بیوی سے دو مو بائل فونز، نقدی زیورات ایک لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے جاوید اور حق نواز کی مدعیت میں ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔