نامعلوم ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے،پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں نا معلوم مسلح ڈاکو موبائل شاپ سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر باغبانپورہ پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ شہری محمد امجد کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔