وارداتوں میں لاکھوں کانقصان ،2موٹرسائیکلیں بھی چوری

 گارڈن ٹائون میں بابر ، ہربنس پورہ میں جنید نواب ٹائون میں یاسر کولوٹاگیا
 مزنگ میں الطاف اور ملت پارک میں راحت نقدی وموبائل سے محروم 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑاہے۔بتایاگیاہے کہ گارڈن ٹائون میں بابر سے 5لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں جنید سے 5لاکھ 25ہزار اور موبائل،نواب ٹائون میں یاسر سے 4 لاکھ 70ہزار اور موبائل ،نشترکالونی میں بلال سے 4لاکھ 60ہزار اور موبائل ، مزنگ میں الطاف سے 4 لاکھ اورموبائل ،ملت پارک میں راحت علی سے 20 ہزار اور موبائل جبکہ نشتر کالونی میں اجمل سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔فیصل ٹائون سے عدنان اور مانگامنڈی سے ادریس کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔