پولیس کی کارکردگی پر عوام کااظہارتشویش،حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ
گیمبر کینٹ( خصوصی رپورٹ)تھانہ یوسف والا پولیس چوکی گیمبر کے علاقے میں ڈاکو ئوں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا۔ڈاکو شہریوں سے دو موٹر سائیکل 4 موبائل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال صدر سرکل تھانہ یوسف والا پولیس چوکی گیمبر کے علاقہ چک نمبر58 فائیو ایل میں ڈاکو ناکہ لگا کر قادر آباد پاور پلانٹ کے ملازم نعمان شوکت سے موٹر سائیکل ، نعیم اقبال سے موٹر سائیکل ، ریسکیو ملازم عامر یعقوب سے موبائل اور نقدی محمد آصف سے موبائل اور نقدی ، فضل عباس، سے موبائل اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔ مجموعی طور پر ڈاکو دو عدد موٹر سائیکل، 4موبائل فونز، ہزاروں روپے کی نقدی لے کر رفو چکر ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کی کارکردگی پر عوام نے سوال اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔ حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔