لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی آگاہی مہم جاری رہی۔وہیکلز انسپکشن یونٹ کی 26 دسمبر کی آگاہی مہم رپورٹ جاری کردی گئی۔مختلف مقامات پر عوام میں ٹریفک رولز سے متعلق ہزاروں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔چار سو سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کر کے ڈرائیورز کو گاڑیوں کی سروس سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ انسپکشن یونٹ نے سموگ سے بچنے کیلئے5ہزار سے زائد فری ماسک بھی تقسیم کئے۔